طوطے نے گرل فرینڈ سے ملوادیا

03:56 PM, 24 Feb, 2021

طوطا کہانی کی انفرادیت آج بھی قائم ہے ۔ 

ہوا کچھ یوں کہ دی ڈوڈو نامی معروف ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک خاتون کی  بالکونی میں روانہ جنگلی پرندے آتے ہیں اور اس دوران ان کی ایک لال رنگ کے طوطے  سے دوستی ہوگئی۔

مذکورہ خاتون نے اس پورے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ ان کی بالکنی میں چند جنگلی پرندے روزانہ آکر بیٹھا کرتے تھے جن میں ایک لال طوطا روپرٹ بھی تھا۔

خاتون کے مطابق وہ طوطا جلد ان کا دوست بن گیا اور روزانہ اپنی گرل فرینڈ کو ساتھ لانے لگا۔ خاتون نے طوطے کی گرل فرینڈ کو گریٹا کا نام دیا اور بتایا کہ گریٹا ہمیشہ روپرٹ کے پیچھے ہوتی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ طوطے کی گرل فرینڈ اس کی بہترین معاون بھی ہے۔

ویڈیو میں طوطا اور طوطی کوساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں