کتے کے کاٹنے پر علاقے کے ایم پی اے کو معطل کردیا جائے، سندھ ہائی کورٹ

03:28 PM, 24 Feb, 2021

کراچی،سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ جہاں پر کتے کے کاٹنے کا واقعہ ہوا اس علاقے کے ایم پی اے کو معطل کردیا جائےگا ۔ 

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں  آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سخت ریمارکس دیئے۔سماعت کے دوران جسٹس آفتاب احمد نے ریمارکس دیئے  کہ کتےکےکاٹنے کا واقعہ جہاں ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔

اس موقع پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کتےکےکاٹنےکے واقعات سے ایم پی ایز کا  کوئی تعلق نہیں ہے ، معزز جج نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ افسران فنڈ سےکسےکمیشن دیتے ہیں، ‎ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہےگا، ‎ عوام کا تحفظ کرنا ممبر صوبائی اسمبلی کا فرض ہے۔

عدالت نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ نہیں دے سکے گا، واقعہ پیش آنے پر متعلقہ افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا۔

 سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں سماعت کے موقع پر افسران نے رپورٹس پیش کیں جس پر عدالت نے عدم اطمینان اظہار کیا اور سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں