لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نےدلائل سنے ۔
نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔