کراچی،پولیس نے 70 سالہ ساس پر تشدد کرنے والی بہو کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں کلفٹن سے خاتون کو بزرگ ساس پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور واقعے کا مقدمہ ملزمہ کے شوہر اور متاثرہ خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ملزمہ افشاں کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھ اس کی 70 سالہ بوڑھی والدہ بھی رہتی ہے، وہ جب بھی گھر واپس آتا ہے تو اپنی والدہ کے جسم پر چوٹ کے نشان دیکھتا تھا، پوچھنے پر بیوی بتاتی تھی کہ والدہ کو گرنے سے چوٹ آئی ہے۔
شوہر نے مزید بتایا کہ میرے گھر کی نوکرانی نے ایک دن مجھے بتایا کہ میری بیوی میری ماں پر تشدد کرتی ہے اور ایک روز اپنی ماں کے کہنے پر چھری سے میری ماں کو جان سے مارنے کی کوشش بھی کررہی تھی لیکن نوکرانی نے اسے روکا۔
ملزمہ افشاں کے شوہر کا کہنا تھا کہ نوکرانی نے چھپ کر میری والدہ پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو بنالی جس کے بعد مجھے حقائق کا پتہ چلا ۔