پاک فضائیہ کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پر ملی نغمے کا ٹیزر جاری

01:17 PM, 24 Feb, 2021

اسلام آباد:  پاک فضائیہ  نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ  پر ملی نغمے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق اس ملی نغمے میں  جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس عہد کی تجدید کی گئی  کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پاکستان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،ملی نغمہ کل  جاری کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ  " کےنام سے منانے کا اعلان کیاتھا ۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں 264 ویں ائیر سٹاف پریزینٹیشن کی تقریب میں اس آپریشن ریٹارٹ کو شروع کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔

27 فروری2019 کو بھار ت کے خلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کو پوری دنیا نے سراہا ہے ۔ پاکستان  نے اس تاریخی کارروائی کو  ہمیشہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کانام سے یاد رکھا جائےگا۔

مزیدخبریں