ممبئی : بھارت کے معروف ترین کامیڈین کپل شرما کی وہیل چئیر پر بیٹھنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کی وہیل چئیر پر تصویر وائرل ہوئی تو انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی پریشانی دور کرنے کے لیے فوری طور پر سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے اور اپنے چاہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں" میں بالکل ٹھیک ہوں ، جم میں ورزش کے دوران کمر پر چوٹ لگ گئی تھی جو کچھ ہی دن تک ٹھیک ہوجائے گی"۔
معروف کامیڈین نے ان کی صحت کے بارے میں فکر مند ہونے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔کپل شرما کا شمار بھارت کے معروف ترین کامیڈینز میں ہوتا ہے ، ان کے "دی کپل شرما شو" کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں کثیر تعداد میں دیکھا جاتاہے .
کپل شرما کی فین فائولنگ بھارت سمیت دنیا بھر میں ہے ، گزشتہ روز کپل شرمان کی ممبئی ائیر پورٹ پر وہیل چئیر پر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آئی تھیں جس کے باعث ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر اور ویڈیوز میں کپل شرما ماسک پہنے وہیل چئیر پر بیٹھے تھے تاہم بظاہر ان کے جسم پر کوئی چوٹ یا زخم کے نشان نظر نہیں آرہے تھے ۔
کپل شرما کی وہیل چئیر چلانے والے شخص نے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ ( پی پی ای ) کٹ پہن رکھی تھی ، جس کی وجہ سے مداحوں کو زیادہ پریشانی ہوئی تھی ۔