سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلینج کردیا 

10:49 AM, 24 Feb, 2021

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو نے الیکشن  ٹربیونل کا فیصلہ چینلج کردیا ہے ۔ سیف اللہ ابڑو کا موقف ہے کہ الیکشن  ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا اور امیں ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں ۔ 

انہوں نے استدعا کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ پی ٹی آئی نے سندھ سے جنرل نشست پر فیصل واؤڈا اور ٹیکنوکریٹ سیٹ پر سیف اللہ ابڑو کو امیدوار نامزد کیا تھا۔ 

سیف اللہ ابڑو کے خلاف غلام مصطفیٰ میمن نے اپیل دائر کی تھی ، ٹریبونل نے قرار دیا کہ سیف اللہ ابڑو سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست کے اہل نہیں ہیں ۔

الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے ۔ 

ٹربیونل نے کہا پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات درست ثابت ہوئے ہیں اور سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔ 

سیف اللہ ابڑو کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے ، دائر درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے ۔ 

مزیدخبریں