اداکارہ ثروت گیلانی کی نئی  تصاویر  پر سوشل میڈیا صارفین برہم

اداکارہ ثروت گیلانی کی نئی  تصاویر  پر سوشل میڈیا صارفین برہم

کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں، تاہم اس بار ان کا بولڈ لباس نہیں  بلکہ گلے میں پہنا ہوا ایک ہار صارفین کو مناسب نہیں لگا۔

ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں اپنی اداکاری سے خوب داد سمیٹنے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا گلے میں پہنا لاکٹ مداحوں کو ذرا نہ بھایا اور سوشل میڈیا پر تنقید کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصاویر شئیر کیں جن میں ادکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔سیاہ رنگ کے ویلوٹ کوٹ اور سفید رنگ کی قمیض اور پینٹ  پہنے ثروت گیلانی نے گلے میں ایک ہار پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے  اور  اداکارہ کے اس  ہار پر تنقید کرتے ہوئے  بولے  کہ یہ جیولری کا حصہ نہیں بلکہ اسے پہننا مذہبی طور پر نا مناسب ہے۔

اسی طرح سوشل میڈیا صارفین نے لاکٹ پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے اور تنقید کرتے ہوئے اداکارہ ثروت گیلانی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا,  تاہم کچھ صارفین  اداکارہ کے اس عمل کی تعریف بھی کرتے نظر آئے۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے اسی تقریب کے دوران اپنے  شوہر  ماڈل فہد مرزا  کیساتھ بھی ایک تصویر شئیر کی۔