فرانس میں ضرور ت مند طلباء کے لیے فلاحی پرچون کی دکان بنادی گئی

09:42 AM, 24 Feb, 2021

پیرس:فرانس میں ضرور ت مند  طلباء کے لیے فلاحی پرچون کی دکان بنادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں بنائی جانے والی فلاحی پرچون کی دکان سے  روزانہ سینکڑوں ضرورت مند طلباء روز مرہ کی اشیائے ضروریہ مفت  حاصل کررہے ہیں۔

مسلم ہینڈز نامی تنظیم نے  فرانس کے ضرورت مند طلباء کو روز مرہ کی اشیا مفت فراہم کرنے کا منصوبہ  بنایا ہے ،فلاحی تنظیم نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے پیرس میں 'فری-شاپ' قائم کردی۔

تنظیم کے ترجمان  کا کہناتھاکہ کورونا کی وبا کے باعث دیار غیر میں مالی اخراجات کے بوجھ سے پریشان طلبا اس دکان  سے اپنی ضرورت کی تمام اشیا مفت لے جاسکتے ہیں۔ یہ قدم ان کے لیے ہی اٹھایا گیا ہے ، کیونکہ وہ اتنی مہنگی کتابیں ، کھانے پینے کی اشیاء خرید نہیں سکتے ہیں ۔ عالمی وبا کی وجہ سے جہاں دیگر لوگ پریشان ہیں وہیں طالب علم بھی پریشان ہیں ۔


مسلم ہینڈز فرانس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا تھا۔سبزی ہو پھل ہو یا روزمرہ ضروریات کی کوئی بھی چیزفلاحی پرچون کی دکان پر آئیں اور مفت لے جائیں ،طالب علموں نے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

طالب علم کا کہناتھاکہ یہ ایک بہترین اقدام ہے ،  کورونا کی وجہ سے حالات ایسے ہیں کہ وہ کچھ نہیں کرسکتے ہیں ، کوئی پارٹ ٹائم جاب نہیں ہے ،کھانے کے یے ان کے پاس رقم نہیں ہے ،ایسے میں مسلم ہینڈز فرانس کی یہ بہترین کاوش ہے ۔ 

مزیدخبریں