پی ایس ایل 6،  آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

07:37 AM, 24 Feb, 2021

کراچی:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے چھٹے سیزن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،   آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں   ٹیموں کے درمیان میچ   آج شام 7بجےشروع ہو گا۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے پہلے میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی، اور آج بھی جیت کا ہدف لیے میدان میں اتریں گی۔

یاد رہے کہ  پی ایس ایل  6 کے  افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز  نے فتح سمیٹی تھی،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 122 رنز کا  ٹارگٹ دیا، تاہم  کراچی  کنگز نے صرف  تین وکٹیں گنوا کر  ہدف 15 ویں اوور میں پورا کر لیا تھا۔

دوسری جانب  اسلام آباد  یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔
 

کراچی کنگز کے  اسکواڈ  میں عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود، ارشد اقبال، محمد نبی، ڈین کرسٹیان، چیڈوک والٹن، جو کلارک، دانش عزیز، محمد الیاس، ذیشان ملک، قاسم اکرم، نور احمد  شامل ہیں۔
 

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ  شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لوئس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، کرس جورڈن، عاکف جاوید پر مشتل ہے ۔

مزیدخبریں