ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں اپنے خطاب کے دوران سچن ٹنڈولکر کا نام غلط بو ل دیا

07:01 PM, 24 Feb, 2020

احمد آباد:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا نام غلط لبول گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں احمد آبا سٹیڈیم میں ان کا استقبال کیا گیا اور اس حوالے سے ’نمستے ٹرمپ‘نامی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

احمد آباد سٹیڈیم میں اپنے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بہت تخلیقی لوگ موجود ہیں جو ہر سال 2000سے زائد فلمیں بنا رہے ہیں اور شولے اور دل والے دلہنیا لے جائیں گی جیسی ان فلموں سے دنیا بھر کے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں،لوگ عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی سے بھی خوش ہوتے ہیں ۔

اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ سچن ٹنڈولکر کا غلط نام بول گئے انہوں نے سچن ٹنڈولکرکو ’سوچن ٹنڈولکر‘ کہہ دیا۔یہ بات سن کر احمد آباد سٹیڈیم میں موجود لوگ کھلکھلا کر ہنسے ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی مسکرا دئیے ۔

مزیدخبریں