ٹرمپ کی پاکستان آنے کی خبریں، پاکستانی وزارت خارجہ نے تردید کر دی

06:17 PM, 24 Feb, 2020

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں جن میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان بھی آئیں گے تاہم پاکستانی وزارت خارجہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا اور افغان طالبان میں امن معاہدے پر دستخطوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتاہے۔ امید ہے امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ترجمان نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں امن واستحکام بحال ہوگا۔

مزیدخبریں