امریکا بھارت کے ساتھ کتنے ارب کی ڈیل کرنے جارہاہے؟

05:18 PM, 24 Feb, 2020

احمد آباد: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں بھارتی حکومت کی جانب سے ان کیلئے ایک بہت بڑی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں نہ صرف بھارت کے روائتی ثقافتی رنگ نظر آئے بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدہ موسیقی کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں امریکی صدر نے دیگر کئی امور پر بات کی وہیں انہوں نے امریکااور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدے کا بھی ذکر کیا،انہوں نے کہا وہ دنیا بھرمیں اپنے اتحادیوں کو مضبوط کررہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ کل بروز منگل بھارت کے ساتھ تین ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کرنے والے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ اپنادفاعی تعاون جاری رکھے گا۔امریکا بھارت کو اس سیارے کے بہترین اور خوفناک فوجی آلات پیش کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم سب سے عظیم ہتھیار بناتے ہیں اور اب ہم بھارت کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں۔

مزیدخبریں