ٹرمپ کی آمد، ڈنر پر کانگریسی صدر کوشرکت کی دعوت ہی نہ مل سکی

04:56 PM, 24 Feb, 2020

نئی دہلی :کانگریس لیڈر لوک سبھا ادھیر رنجن چودھری جنہیں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اعزاز میں منگل کو دیئے گئے ڈنر میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے کہا کہ وہ اس ڈنر میں شرکت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے میزبانوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اس ڈنر میں مدعو نہیں کیا جس پر بطور احتجاج وہ بھی شرکت نہیں کریں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ مجھے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ڈنر میں شرکت نہیں کروں گا ۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو میری پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو دعوت دینے کی توفیق نہیں ہوئی ہے ۔ جب انہیں ہی دعوت نہیں دی گئی ہے تو میں بھی اس فنکشن میں شرکت نہیں کروں گا ۔

مزیدخبریں