نئی دہلی: بھارتی جوڑے نے سچی محبت کی نئی مثال قائم کردی، ساتھ جینے مرنے کا عہد پورا تو کیا لیکن بیوی کی جان بچ گئی جبکہ شوہر ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر سمستی پور میں پیش آیا جہاں شنکر نامی شوہر کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، رات گئے زہر شہری کے پورے جسم میں پھیل چکا تھا۔
جوڑے نے عہد کیا تھا کہ وہ دونوں ساتھ جیئیں گے اور ساتھ ہی مریں گے۔اس عہد کو وفا کرنے کے لیے شوہر نے اپنی بیوی کی کلائی کو چبا ڈالا تاکہ جسم میں پھیلا ہوا زیر اس تک بھی منتقل ہوجائے اور یوں دونوں ایک ساتھ اس جہاں سے کوچ کرجائیں تاہم خوش قسمتی سے بیوی کی موت واقع نہیں ہوئی۔
اس واقعے کے بعد میاں بیوی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بھارتی شہری ہلاک جبکہ بیوی جانی خطرے سے محفوظ رہی، اس واقعے نے عشق اور محبت کرنے والوں کو نیا سبق دے دیا۔
خیال رہے کہ عموما ایسے واقعات کہانیوں یا پھر افسانوی کتابوں میں نظر آتے ہیں تاہم بھارت میں اس حقیقی واقعے نے ناصرف ورطہ حیرت میں مبتلا کیا بلکہ عاشقوں کے لیے عظیم مثال بھی قائم کردی۔