شارجہ: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی, امام الحق نےذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز اسکور کیے۔
تفصیلات کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، امام الحق نےذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز اسکور کیے، ملان 38 رنز بناکر پویلین لوٹے ، لیام ڈاسن نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیرن پولارڈ 10 گیندوں پر 25 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 4 چھکے شامل تھے۔ جبکہ لتان سلطانز کی جانب سے جنید خان اور ڈینئل کرسچن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس قبل ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 146 رنز کا ہدف دیا ہے، جانسن چارلز نے 33 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ امام الحق نے شاندار کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا جب کہ ڈینئل کرسچن نے بھی 17 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈیوڈ ملان نے شاندار کیچ تھام کر ان کی اننگزکا خاتمہ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4، سمین گل، عمید آصف، ڈیوڈ ملان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یادر ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔