اٹھارویں ترمیم بند کمروں میں تیار کی گئی، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

06:11 PM, 24 Feb, 2019

کراچی:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم بند کمروں میں تیار کی گئی اس پر پارليمنٹ ميں کوئی بحث نہيں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ،کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ   بد قسمتی سے ہم نے ملک کے اداروں کو مضبوط نہيں کيا، سیاست میں آنےکا کوئی ارادہ نہیں، ڈيم فنڈعوام کی امانت ہے جس ميں کوئی خیانت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا  کہ کبھی بھی عدليہ کو کسی چيز سے بری الذمہ قرار نہيں ديا۔ اٹھارہويں ترميم بند کمروں ميں تيار ہوئی جس پر پارليمنٹ ميں کبھی بحث نہيں ہوئی۔ سياست ميں آنے کا کوئی ارادہ نہيں، پاکستان نہ ہوتا تو کسی بینک کا ملازم ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے لئے بيرون ممالک مزيد دورے کروں گا۔ حکومت پاکستان ڈیم فنڈ کے پیسے خرچ کرنے سے پہلے سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔ ڈیم فنڈ کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔

مزیدخبریں