نیو دہلی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کا دورہ بھارت، بھارتی وزیراعظم نریندی مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات میں رمیش کمار نے وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام بھارتی وزیراعظم کو پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق ،رمیش کمار کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، رمیش کمار نے بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے بھارتی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، امن دونوں ملکوں کے مفاد میں بہتر ہے۔ ہمیں امن اور ترقی کی طرف جانا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے نکلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، دنیا پاکستان اور بھارت سے بہت زیادہ ترقی کر چکی ہے ہمیں بھی آگے نکلنا چاہیے۔
یاد رہے کہ رمیش کمار پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف ہیں،وہ کمبھ کے میلے میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔