ممبئی:مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامے ’سسرال سمر کا‘سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا کاکر نے اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر لی ہے۔ بجائے اس کے کہ ہر کوئی انہیں مبارکباد دیتا، پورے بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو چکا ہے کیونکہ دیپکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کے لئے اسلام جوقبول کر لیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دیپکا اور شعیب کی شادی 22 فروری کو ہوئی اور کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کا ایک دعوت نامہ بھی گردش کر رہا ہے جس پر ان کا نام دیپکا کی بجائے فائزہ لکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی جس میں صرف خاندان اور قریبی عزیزوں کو دعوت دی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اس شادی میں اسلامی طریقے کے مطابق نکاح ہوا اور یہ تقریب اترپردیش کے ایک گاﺅں میں منعقد ہوئی۔