انڈونیشیا میں مگرمچھ نے خاتون کو کھا لیا

09:51 PM, 24 Feb, 2018

جکارتہ:  انڈونیشیا میں مگرمچھ نے  خاتون کو چیر پھاڑ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔  

66 سالہ خاتون  کی مگرمچھ کے ہاتھوں ہلاکت کا یہ واقعہ انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں پیش آیا جہاں جمبی نامی صوبہ کے تلوک کائولی نامی گائوں  میں دریا کے کنارے باغ میں جانے والی خاتون گھر واپس نہ پہنچی جس پر اس کے اہل خانہ نے  خاتون کی تلاش شروع کردی ۔

مقامی پولیس نے خاتون کی کشتی کے قریب سے  خاتون کے ملبوسات اور دیگر اشیا برآمد کر لیں۔ مقامی افراد نے پولیس کو اس دریا میں بڑے مگرمچھ کی موجودگی کے بارے میں بتایا ۔  

دریا کے کنارے  سے خاتون کی لاش کی   برآمدگی کے بعد  مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مگرمچھ نے خاتون کا نچلا دھڑ اور دونوں ہاتھ کھا لئے ہیں۔ 
 
 

مزیدخبریں