آئندہ الیکشن میں کسی کرپٹ سیا ستدان کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا تو احتجا جاً پارٹی چھو ڑ دیں گے

05:31 PM, 24 Feb, 2018

چشتیاں:  آئندہ الیکشن میں کسی پیشہ ور کرپٹ لو ٹے سیا ستدان کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا تو ہزاروں کارکن احتجا جاً پارٹی چھو ڑ دیں گے۔ چشتیاں میں کرپشن کی آخری دیوار بھی گر ا دیں گےجبکہ دس سال سے قر با نیاں دینے والے چشتیاں کے ٹکٹ ہو لڈ رز ملک مظفر خاں اعوان، میاں سکندر فیاض خاں بھڈیرا ، چوہدری عبداللہ وینس کے علاوہ کوئی کرپٹ سیا ستدان قبول نہیں ہے۔

ان خیا لات کا اظہار تحریک انصاف لائرز فورم چشتیاں کے تحصیل صدر عبد الرزاق ملہی ایڈ وکیٹ ،تحریک انصاف تحصیل صدر رانا عمر دراز خاں و دیگر عہدے داران چوہدری غلام مر تضی گل، شیخ ذیشان چا ولہ، ملک عظمت اللہ اعوان،  چوہدری محمد اشفاق، مولانا سمیع اللہ، ملک عبداللہ، محمد جاوید نے مقامی شادی ہال گر اؤ نڈ  میں منعقدہ  ورکرز کنونشن کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا   کہ مفا د پرست سیا ستدان الیکشن کے لئے تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے سا زشوں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں