پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے مہنگے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل آسٹریلوی کرکٹر چھکے اور چوکوں کی برسات کردینے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف سہہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوجانے والے کرکٹر کرس لِن کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔
کرس لِن کے منیجر سٹیفن کے مطابق ڈاکٹروں نے بیٹسمین کو خوشخبری سنادی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کرس لِن کو سرجری کی ضرورت نہیں۔ سٹیفن کے مطابق کرس لِن پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہ کرنے پر مایوس ہیں تاہم بیٹسمین آئی پی ایل میں شرکت کیلئے پرامید ہیں۔ کرس لَن جون میں انگلینڈ میں آسٹریلوی ایک روزہ کرکٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے بھی پرامید ہیں۔