روبوٹ کبھی بھی ”ناراض“ ہوکر انسان کو ”قتل“ کرسکتے ہیں, ماہرین کا انکشاف

روبوٹ کبھی بھی ”ناراض“ ہوکر انسان کو ”قتل“ کرسکتے ہیں, ماہرین کا انکشاف

کیلیفورنیا :ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان کو اب روبوٹ سے بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور روبوٹ کبھی بھی ”ناراض“ ہوکر انسان کو ”قتل“ کرسکتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہوگیا ہے کہ انکے دماغ میں چپ ڈالدی جائے تاکہ یہ زیادہ ہوشیار ہوجائیں او رانسان ان چپ کی مدد سے انکے قاتلانہ خیالات پہلے ہی پڑھ لیں۔

واضح رہے کہ آئندہ صدی تک دنیا میں سپر اسمارٹ روبوٹ بھی آجائیں گے جو انسان کیلئے مزید خطرے کا باعث بنیں گے۔ ماہرین نے کہا کہ ابھی سے ہمیں ان روبوٹ پر قابو پانے کی ضرورت ہے ورنہ یہ بے قابو ہوگئے تو پھر کسی کی خیر نہیں۔ انہوں نے خبردار کیاکہ اس صدی کے آخر تک یہ روبوٹ مزید خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ روبوٹ چند برسوں بعد ہی اتنے ہی عقل مند ہوجائیں گے جتنا چوہا، بلی ، کتا اور بندر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان میں اتنی ذہانت آگئی تو وہ انسان کی جگہ لے لیں گے۔