لندن: برطانوی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا سیاسی خیر خواہ کہلانے والے افراد نے انہیں عمران خان کے خلاف بولنے پر جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دی ہیں کہ عمران خان سے متعلق زبان کھولی تو اسے اُڑا دیا جائے گا۔
برطانوی نژاد پاکستانی ریحام خان برطانیہ میں اپنی سوانح حیات لکھ رہی ہیں جس میں ان کی عمران خان سے شادی سے متعلق انکشافات شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں ریحام خان نے مزید کہا کہ عمران خان ہندسوں اور تاریخوں کے بارے میں بہت شکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طلاق کی تاریخ کا تعین کرنے والی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں۔
ریحام نے بتایا کہ عمران خان اس وقت بھی ان کے مرید تھے اور ان کے تعلقات ان کی شادی کے دوران شروع ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں