بد ہضمی، قبض اور گیس سے چھٹکارے کے لیے سادہ نسخہ

12:24 PM, 24 Feb, 2018

لاہور: ماہر حکمائ کے مطابق  بدہضمی کا علاج جو کا دلیہ پانی میں پکا کر دودھ اور شہد ملا کر صبح ناشتے میں استعمال کریں، یا جو کی روٹی لیں۔ ناشتے میں سالن کا استعمال نہ کریں۔ دہی کا استعمال بند کردیں۔ ٹھنڈا دودھ پئیں۔ کچا دودھ بہتر ہے۔

اناردانہ، پودینہ ہم وزن اور اس میں تھوڑی سی ادرک ملا کر چٹنی بنائیں اور دن میں دو بار کھانے کے بعد ایک کھانے کا چمچ لیں۔ قبض واک کریں۔ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس گرم پانی پئیں۔

صبح اٹھتے ہی ایک گلاس گرم پانی پئیں۔ آڑو، امرود یا انگور کھائیں۔ اسپغول کا چھلکا پانی یا دودھ میں لیں۔ گلقند ایک چمچ رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ چند قطرے روغن بادام ایک گلاس نیم گرم دودھ میں رات کو سونے سے پہلے لیں۔

آدھا چمچ زیتون آئل رات کو سونے سے پہلے لیں۔ 3 انجیر نہار منہ روزانہ کھائیں۔ چھلکے والی دالیں کھائیں۔ گوشت اور انڈے کم استعمال کریں۔

مزیدخبریں