عمر اکمل کی وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، برینڈن میک کولم

11:14 AM, 24 Feb, 2018

دبئی : لاہور قلندر کے کپتان برینڈن میکولم کا کہناہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس طرح کے رزلٹ آتے رہتے ہیں ہمارے میچ میں عمراکمل کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی جس کے بعد لڑکوں نے غلطیاں کرناشروع کیں۔


میچ کے اختتام پر گفتگوکرتے ہوئے لاہور قلندر کے کپتان برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ ہم بہترین کھیل رہے تھے لیکن جب کیرن پولاڈ نے واپسی کی تو میچ ہی بدل گیا ،فخر اور سہیل اچھی اننگ کھیلتے ہوئے دباؤ میں آئے اور غلطی کربیٹھے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا میچ تھا ابھی پوری سیریز پڑی ہوئی ہے ہم واپسی کریں گے اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔برینڈن میکولم کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم باؤلنگ ،بیٹنگ دونوں شعبوں میں بہترین ہے ۔


واضح رہے لاہور قلندرکو ملتان سلطانز نے 43رنز سے شکست دی تھی،ان کی آخری 7وکٹیں محض 5رنز کے اضافے پر گری۔

مزیدخبریں