”کھجوروں، بکریوں اورزرعی فارموں پر ٹیکس نہیں لگے گا“ محمد العبد

09:25 AM, 24 Feb, 2018

 طائف: وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے واضح کیا ہے کہ کھجوروں، بکریوں اور محوری آلات پر ماہانہ فیس نہیں لگائی گئی۔ اس کے برخلاف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔ حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں۔

سعودی وزارت زراعت  ڈائریکٹر جنرل محمد العبد اللطیف نے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ زرعی فارموں سے متعلق اعدادوشمار جمع کرنے کا اصل مقصد فیسیں لگانا ہے۔جو کہ بالکل غلط ہے۔

اصل مقصد ابتدائی مرحلے میں یہ ہے کہ زرعی فارموں کو نئی خدمات فراہم کی جائیں۔ اجازت نامے فراہم کئے جائیں۔ وزارت سے مطلوبہ خدمات حاصل کی جاسکیں۔ حقدار کاشتکاروں کو معاوضے تقسیم ہوسکیں۔ سبز چارے کی کھیتی باڑی پر پابندی کے قاعدے ضابطے ترتیب دیئے جاسکیں۔

مزیدخبریں