مڈل آرڈر کی ناکامی ہار کا سبب بنی : فخر زمان

09:03 AM, 24 Feb, 2018

دبئی: لاہور قلندرز کے اوپنر اور نائب کپتان فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلاف 49 کے اسکور پر آؤٹ ہونے پر کہا کہ وہ اپنی نصف سنچری کے بارے میں نہیں ٹیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

میچ کے بعدنیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ وہ چوکا مارنے کی کوشش کررہے تھے تاہم بال سیدھی فیلڈر کے پاس چلی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے آغاز کے بعد میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، آئندہ میچوں میں اس میچ کے مثبت پہلوؤں پر فوکس کریں گے۔

 
انہوں نے کہا کہ اوپنر کا کام اچھا آغاز فراہم کرنا ہوتا ہے، اننگز کا اختتام مڈل آرڈر کے بلے باز کرتے ہیں تاہم ان کی پھر بھی کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا لیکر چلوں۔

خیال رہے کہ میچ میں فخر کی ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم کو 43 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

فخر زمان اپنی ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کرنے میں کامیاب رہے تھے تاہم آخری سات بلے باز مجموعے میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کرپائے اور اس طرح ملتان اپنا دوسرا میچ بھی جیت گیا۔

مزیدخبریں