دبئی :پاکستان سپر لیگ کے دھماکے دار مقابلے جاری ہیں۔ پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ کل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں جنید خان نے ہیڑک کرنے کا انتہائی شاندار ریکارڈ بنالا ڈالا ہے جو اس سے قبل صرف محمد عامر ہی بنانے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم انتہائی شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے جس میں فخر زمان ملتان سلطان کے باولرز کی خوب دھلائی کر رہے تھے کہ وہ اچانک پولارڈ کی گیند پر 49 رنز پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور پھر کیا ہونا تھا بس پھر جنید خان بلے بازوں پر قہر بن کر برسے اور مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن ریزہ ریزہ کر ڈالی اور پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن میں ہیڑک کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
جنید خان نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ڈلپورٹ ،یاسر شاہ اور رضاحسن کو ایک ساتھ پولین پہنچا کر تیسرے ایڈیشن میں سب سے پہلے ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز صرف محمد عامر کے پاس ہے جنہوں نے 2016 میں ہیڑک کی تھی ۔