اسلام آباد :بھارتی پراپیگنڈا ناکام ہو گیا، پاکستان کا نام کہیں بھی گرے لسٹ میں شامل نہیں،ایف اے ٹی ایف کی جانب سے آفیشل پریس ریلیز جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے آفیشل پریس ریلیز جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کا نام کہیں بھی گرے لسٹ میں شامل نہیں ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جاری کردہ فہرست میں شام یمن اور عراق گرے لسٹ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صبح سے بھارتی میڈیا نے یہ پراپیگنڈاشروع کر رکھا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستانی حکام بھی اس حوالے س غیر یقینی صورتحال کا شکار تھے لیکن فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی پریس ریلیز آنے کے بعد صورتحال واضح ہو چکی ہے تا ہم ابھی تک کسی بھی پاکستانی آفیشل کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل نہیں،ایف اے ٹی ایف
12:12 AM, 24 Feb, 2018