نارتھ کیرولینا: شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین نے باڈی بلڈنگ کو مردانہ صحت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا۔ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا چیپل ہل کی ایک نئی تحقیق کے مطابق باڈی بنانے کی خواہش میں سخت ورزشیں کرنا مردانہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سخت ورزشیں کرنے والے ہارمونل ایمبولینس ڈسفیکشن کا شکار ہوتے ہیں جس سے ان کی مردانہ صحت متاثر ہوتی ہے اور وہ اپنی ازدواجی زندگی میں مسائل کو شکار ہو جاتے ہیں۔
اس کے برعکس ہلکی ورزشیں کرنے والے مردانہ صحت کے حوالے سے شاندار ہوتے ہیں کیونکہ ہلکی پھلکی ورزش ان کے ہارمونز کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ اس کی کارکردگی مزید بہتر کرتی ہے۔یونیورسٹی آف کیرولینا کے شعبہ ایکسرسائز فزیالوجی کے سربراہ پروفیسر انتھونی ہیکنی کا کہنا ہے کہ سخت ورزشیں مردانہ صحت کے حامل ہارمونز ٹیسٹرونز کو تباہ کرتی ہیں جس سے مردانہ صحت متاثر ہوتی ہے البتہ ہلکی ورزشیں ان میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔