خبر دار!موبائل پر فحش ویڈیوز دیکھنا آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے

نیویارک: اگر آپ بھی اپنے موبائل فون پر فحش مواد کی ایپلی کیشنزانسٹال کرکے ویڈیوز دیکھتے ہیں تو محتاط ہو جائیے کیونکہ یہ بداخلاقی آپ کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

09:53 PM, 24 Feb, 2017

نیویارک: اگر آپ بھی اپنے موبائل فون پر فحش مواد کی ایپلی کیشنزانسٹال کرکے ویڈیوز دیکھتے ہیں تو محتاط ہو جائیے کیونکہ یہ بداخلاقی آپ کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائبر سکیورٹی ماہرین نے بتایا ہے کہ ایپلی کیشنز سٹورز پر فحش ویب سائٹوں کی جعلی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو دراصل ہیکرز نے بنا رکھی ہیں، یہ جعلی ایپلی کیشنز انسٹال کرتے ہی صارف کے موبائل فون کا تمام تر کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے جسے تاوان کی رقم ادا کیے بغیر واپس لینا ناممکن ہے۔

مزیدخبریں