فیصل آباد :ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او عشرت رشید کی بیٹی بھی تھانیدار نکلی

05:57 PM, 24 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: وومن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او عشرت رشید کی بیٹی بھی تھانیدار نکلی ، نیو نیوز کی ٹیم کو دیکھ کر بپھر گئی ،کیمرے بند کرا دیئے ،محلے سے فوراً نکل جانے کا حکم صادر کر دیا۔
فیصل آباد میں خاتون پولیس افسر کا بے گناہ خاتون پر ظلم

فیصل آباد میں ایس ایچ اوومن پولیس اسٹیشن عشرت ارشد کے دوست کی گاڑی کو گندے ہاتھ لگانے والے بچے او راس کی والدہ کو رہا ہونے کے بعد با اثر افراد کی طرف سے بچے کے گھر والوں اور نیونیوز کے ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں.
نیو نیوز کی ٹیم رپورٹنگ کیلئے متاثرہ خاتون کے گھر پہنچی تو ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن عشرت رشید کی بیٹی آگ بگولہ ہو گئی۔ نیو نیوز کی ٹیم کو فوراً محلے سے نکل جانے کا حکم ،کیمرے بھی بند کر ا دیئے ،،موقف اپنایا کہ آپ کی دیکھا دیکھی سارا میڈیا یہاں آ پہنچے گا۔ نیو نیوز نے رات بھر حوالات میں رہنے والے دو سالہ بچے کا جرم پوچھا تو اس نے الٹا بچے کی ماں کو مورد الزام ٹھہرا دیا ۔پولیس گردی کے ہرواقعہ کے بعد پنجاب کے خادم اعلیٰ تھانہ کلچر بدلنے کا نعرہ مستانہ بلند کرتے نظر آتے ہیں لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات،،، پولیس والے تو رہے ایک طرف،،اب تو ان کے اہل خانہ بھی لوگوں کو دھمکاتے نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں