بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکی موصول

ممبئی: بالی ووڈ کوئین کنگنارناوت اور سپر سٹار ہریتک روشن کے درمیان اختلاف کی خبریں گزشتہ سال کئی دن تک میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں، اور دونوں اداکاروں کی جانب سے لفظی جنگ کا بھر پور طریقے سے جواب دیا جاتا رہا لیکن کچھ عر صے بعد معاملہ رفعہ دفعہ ہوگیا۔

05:02 PM, 24 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کوئین کنگنارناوت اور سپر سٹار ہریتک روشن کے درمیان اختلاف کی خبریں گزشتہ سال کئی دن تک میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں، اور دونوں اداکاروں کی جانب سے لفظی جنگ کا بھر پور طریقے سے جواب دیا جاتا رہا لیکن کچھ عر صے بعد معاملہ رفعہ دفعہ ہوگیا۔ لیکن گزشتہ دنوں گنگنا رناوت نے حیران کن انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا انہوں نے کہا کہ ہریتک روشن سے جھگڑے پر مجھے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے کچھ لوگوں نے گھر بلا کر دھمکایا اور کہا کہ اگر زبان کھولی تو مار دیا جائے گا۔
تاہم ماضی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا مجھ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا، جو ہونا تھا وہ سب ہو چکا، کہانی ختم ہو چکی ہے اور اب سب کا میری زندگی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ دونوں اسٹارز کے درمیان اختلافات کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا۔اختلافات میں شدت اس وقت آئی جب دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھیجے تھے ۔

مزیدخبریں