اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس کی آخری تاریخ کا تحریری آرڈر جاری کردیا ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سب کے دلائل سن لیے، فیصلے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے ڈھائی سطروں کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اپنے دلائل مکمل کر لیے اور فیصلہ بھی محفوظ ہو چکا ہے،عدالت کے مطابق کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے 127دنوں میں 36مرتبہ پانامہ کیس کو سنا۔ دو مرتبہ بینچ تبدیل ہواتاہم اب کس اختتام کے قریب ہے۔
پاناما کا ہنگامہ ختم ہونے کے قریب، عدالت عظمیٰ میں آخری پیشی کا تحریری آرڈر جاری
04:31 PM, 24 Feb, 2017