مصباح الحق کی اداکاری پر کھلاڑیوں کے قہقہے

 مصباح الحق کی اداکاری پر کھلاڑیوں کے قہقہے

شارجہ:کتنا رولا ڈالے گا گو کہ  ایک اشتہاری گانا تھا لیکن اس گانے کو بہت پذیرائی ملی۔اس ویڈیو  کولیکر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے چھٹی کے دن کوانجوائے کرنے کے لئے مصباح الحق کی اس ویڈیو کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے پی ٹی سی ایل کے اشتہار کیلئے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس ویڈیو میں سٹیڈیم میں موجود شائقین کو یک زبان ہو کر کہتے دیکھا جا رہا ہے کہ ''کتنا رولا ڈالے گا'' ان کے دو سے تین بار ایسا کہنے پر مصباح الحق سکرین پر کیمرے کی جانب دیکھ کر یہی الفاظ دہراتے ہیں۔ ویڈیو میں جب مصباح یہ الفاظ دہراتے ہیں تو کمرے میں موجود وسیم اکرم، کوچ ڈین، جونز، علی نقوی اور دیگر افراد قہقہے لگاتے ہیں اور مصباح اپنے ہاتھ میں پکڑی بڑی تصویر سر پر رکھ شرمانا شروع کر دیتے ہیں۔ غیرملکی افراد پہلے یہ سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں کہ آخریہ کیوں ہنس رہے ہیں جس پر مصباح دوبارہ کہتے ہیں۔ ''کتنا رولا ڈالے گا۔'' اس کیساتھ ہی قہقہے پہلے سے زیادہ بلند آواز میں سنائی دینے لگتے ہیں۔

مصباح الحق کی اداکاری کی ویڈیو دیکھیں

آپ بھی وہ اشتہار دیکھیں 

مصنف کے بارے میں