سشمیتا سین نے بڑے پردے پر واپسی کا اشارہ دے دیا

02:51 PM, 24 Feb, 2017

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پراپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہ بڑی اسکرین پر واپسی کے حوالے سے وہ کافی عرصے سے سوچ رہی تھی لیکن وہ چاہتی ہیں کہ بڑی اسکرین پر ایسی انٹری دیں کہ اسے دیکھ کر ان کے مداح نا صرف خوش اور محظوظ ہوں بلکہ یہ بھی کہیں کہ سشمیتا سین کی واپسی بے مثال ہے۔

سشمیتا سے رواں سال منیلا میں مس یونیورس کے مقابلے میں بطور جج کے فرائض انجام دینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ تجربہ بہترین رہا جس نے مجھے وہ وقت یاد دلا دیا جب میں مس یونیورس بنی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا مجھے مس یونیورس کے مقابلے میں بطور بھارتی جج شرکت کرنے پر بھی بہت فخر ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں