کویتی شہریوں کے لیے علیحدہ ہسپتال، تعمیر پر کھربوں خرچ ہوں گے۔

01:35 PM, 24 Feb, 2017

کویت سٹی:کویت میں کھربوں روپے سے حال ہی میں تعمیر ہونے والے جدید ترین ہسپتال کی طرف سے ایک ایسا اعلان سامنے آ گیا ہے کہ زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔

 ہسپتال کا نام ’جابر الحمد السبا ہسپتال‘ ہے جو 80کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 1کھرب 5ارب روپے) کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔ اس کی تعمیر کے دوران ہی کہا جا رہا تھا کہ یہاں صرف کویتی باشندوں کا علاج ہو گا جبکہ کویت میں موجود لاکھوں غیرملکی یہاں سے علاج نہیں کروا سکیں گے۔

اب کویتی حکام نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ کویت میں غیرملکیوں کی بدقسمتی کی انتہاءیہ ہے کہ اس ہسپتال میں کام کرنے والا 75فیصد عملہ بھی غیرملکی ہے اور اسے بھی اس ہسپتال سے علاج کروانے کی اجازت نہیں۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کویت میں مقامی آبادی سے زیادہ غیرملکی مقیم ہیں۔ اس کی کل آبادی 42لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جن میں 29لاکھ غیرملکی ہیں۔

مزیدخبریں