ٹرمپ ٹاور کی حفاظت پر 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کئے جانے کا انکشاف

ٹرمپ ٹاور کی حفاظت پر 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کئے جانے کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مین ہٹن میں واقع ’ٹرمپ ٹاور‘ میں رہائش گاہ کی سکیورٹی پر اب تک 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو چکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے پولیس چیف نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ کی سکیورٹی بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے لے کر تاج پوشی تک یومیہ ایک لاکھ 8 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کرتے رہے ہیں۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوسری طرف نیو یارک کی شہری انتظامیہ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی رہائش گاہ جہاں خاتون اول اور ان کی دو بیٹیاں رہائش پذیر ہیں کی سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات خود ادا کرے۔

نیو یارک کے پولیس چیف جیمز اونیل نے کہا کہ شہر کی پولیس دوہری ڈیوٹی دے رہی ہے۔ ایک طرف پولیس کو ٹرمپ ٹاور میں صدر اور ان کے خاندان کی سکیورٹی کرنا ہوتی ہے اور دوسری طرف نیو یارک کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوتی ہیں کیونکہ ٹرمپ ٹاور دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں