کبھی آپ نے سوچا کہ میکی ماﺅس کے سفید دستانے ہی کیوں ہوتے ہیں؟

12:28 PM, 24 Feb, 2017

اسلام آباد: انیمیٹڈ کارٹون میں میکی ماﺅس پہلا کریکٹر تھا جسے دستانوں کے ساتھ دکھایا گیا ۔ 1928میں پہلی بار دکھائی جانے والی سیریل میں میکی ماﺅس نے کالے دستانے پہنے تھے ۔لیکن یہ صرف ایک سال یعنی 1229تک ہی رہے اس کے بعد میکی ماﺅس کے دستانوں کا رنگ سفید ہو گیا۔مگر کبھی آپ نے سوچا کہ میکی ماﺅس کو دستانے ہی کیوں پہنائے گئے ۔اس کی چند وجوہات ہیں ۔
1۔وقت کی بچت
میکی ماﺅس کے کریکٹر کو ڈیزائن کرنے اور اسکی ڈرائنگ بنانے میں کافی وقت درکار ہوتا تھا ۔ اس لیے ہر بار کریکٹر کے لیے الگ ڈیزائن کرنا مشکل تھا ۔اسلیئے وقت کی بچت کرنے کے لیے تھوڑی تفصیلات کے ساتھ ہی میکی ماﺅس کو دکھایا گیا ۔
2۔کنٹراسٹ
میکی ماﺅس کارٹون جب متعارف کروایا گیا اس وقت بلیک اینڈ وائٹ کا دور تھا ۔ چونکہ میکی کا اپنا جسم توکالا تھا ،اب اگر میکی ماﺅس کو ماحول سے الگ دکھانے کے لیے سفید دستانے اور جوتے پہنادیئے گئے ۔


انسانی شکل و شباہت
میکی ماﺅس اصل میں تو چوہے کو کریکٹر تھا تاہم اس کے ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ وہ بالکل چوہا ہی دکھائی نہ دے اسلیے اس کے ہاتھوں میں دستانے پہنائے گئے ۔تاکہ انسانی احساس و جذبات بھی پید ا ہو۔

اس کے بعد کارٹون میکر ڈیزنی نے اپنے زیادہ تر کریکٹرز کو ایسے دستانے ور شوز پہنانا شروع کر دیا۔

مزیدخبریں