فوجی عدالتوں کی بحالی پر اختلافات برقرار، معاملہ دوبارہ ذیلی کمیٹی کے سپرد

12:09 PM, 24 Feb, 2017

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ دہشتگردی کی تعریف کے معاملہ پر اختلافات تاحال برقرار ہے اور معاملہ ایک بار پھر ذیلی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ ذیلی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے متفق ہونے پر دوبارہ پارلیمانی اجلاس میں مسودہ پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیرصدارت میں ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ مجبوری میں دو سال کیلئے فوجی عدالتوں کی حامی بھری تھی۔

انہوں نے کہا اگر حکومت نے مطمئن کیا تو حمایت کر سکتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ قیادت ہی کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں