2018تک لوڈ شیڈنگ کم ہونے کو پورے امکانات ہیں،ایشیائی ترقیاتی بنک

10:49 AM, 24 Feb, 2017

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے تسلیم کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی مثبت کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے،2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا قوی امکان ہے ۔

ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی حکومتی کوششیں عالمی سطح پر بھی تسلیم کی جا نے لگیں ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرورنرلی پیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں جن کو تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ موجودہ حکومت نے پاور سیکٹر میں اصلاحات اسی طرح جاری رکھیں تو 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے ۔

نیپرا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریگولیٹر ادارے کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے،ریگولیٹر سب کو خوش نہیں کر سکتا نہ ریگولیٹر کا یہ کام ہے۔ہم بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری کے حق میں ہیں ، یہ نج کاری ہونی چاہئے۔ گزشتہ تین سال میں پاکستان کو توانائی سیکٹر کی بہتری کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کیے گئے

مزیدخبریں