سیہون شریف: سیہون دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا۔ جاں بحق افراد کی تعداد 91 تک جا پہنچی۔ 16 سالہ خدا بخش کراچی کے سول ہسپتال میں کئی روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ متوفی کی میت کو اس کے آبائی علاقے نواب شاہ منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب سیہون دھماکے کے درجن سے زائد زخمی تاحال مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ رواں ماہ 16 فروری کو درگاہ حضرت لال شہباز قلندر کے مراز کے احاطے میں خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں