گرانٹ ایلیٹ نے منفرد سٹائل سے میچ جیتنے کے دوران پہنی گئی شرٹ وسیلہ فائونڈیشن کو عطیہ کر دی

10:14 AM, 24 Feb, 2017

شارجہ: پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بو ل رہا ہے ۔شارجہ میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیئے ہیں ،مگر اس بار پی ایس ایل میں چوکوں اور چھکوں کے ساتھ کھلاڑیوں کے منفرد اندازوں نے بھی شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں لے لیا ہے ۔

گزشتہ دنوں کلاہور قلندر کے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے اہم میچ کے آخری اوور میں چھکا لگا کر اسلام آباد کو شکست دے دی تھی۔ تاہم میچ جیتنے کےبعد گرانٹ ایلیٹ کا بیٹ گرانے کا انداز دنیا کو بھا گیا ۔ 

گرانٹ ایلیٹ کے بیٹ کو زمین پر پھینکنے کے انداز کو دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔میچ کے اس لمحے کو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں ۔

مگر اب خبر یہ آئی ہے کہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنے بیٹ پھینکنے والے میچ کے دوران پہنی گئی شرٹ کو پاکستان کے معروف خیراتی ادارے وسیلہ فائونڈیشن کو عطیہ کر دی ہے ۔ گرانٹ ایلیٹ نے اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وسیلہ فاوئنڈیشن بہتر کام کر رہی ہے ۔اسلیئے میں اپنی یہ شرٹ وسیلہ فائونڈیشن کو عطیہ کر رہاہوں ۔

مزیدخبریں