دبئی : دبئی کے حکمران نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے نئے گزشتہ ماہ نئے مسودہ قانون پر عملدرآمد پر دستخط کردیے تھے ۔
نئے مسودہ ءقانون کے مطابق اب متحدہ عرب امارات میں خطرناک ڈرائیونگ سٹنٹ دکھانے والوں کو سزا کے طور پر پورے ایک ماہ کے لیے روزانہ چار گھنٹے گلیوں کی صفائی کرنا پڑے گی ۔
نئے مسودہ قانون کے بننے شہریوں نے قانون کو سراہا ہے ۔مگر سوشل میڈیا پر کئی شہریوں کا کہناتھا کہ ان افراد کی ڈیوٹی ہسپتال میں لگوانی چاہیئے تھی تاکہ یہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کا کیاحال ہوتا ہے ۔