دبئی: دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ شام ساڑھے چار بجے لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہو گا۔ برینڈن میکولم کی ٹیم قلندرز کے چھ میچوں میں چھ پوائنٹس ہیں جبکہ پشاور زلمی چھ میچ کھیل کر اب تک پانچ پوائنٹس بنا پائی ہے۔
رات نو بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مضبوط کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے سامنا ہو گا۔ مصباح الیون لیگ میں چھ میچ کھیل چکی ہے جہاں دفاعی چیمپئن کو تین میں فتح اور اتنے ہی میچوں میں شکست ہوئی۔
شارجہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں