فیصل آباد کے مائیکل جیکسن کے سوشل میڈیا پر چرچے

09:11 AM, 24 Feb, 2017

فیصل آباد : فیصل آباد کےستر سالہ محمد سلیم کو پورا شہر 'ہیرو یا جیکسن' کے نام سے جانتا اور پکارتا ہے جبکہ لوگ اپنی سواریوں سے اتر کر ان کے ساتھ تصاویر بنوانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سلیم  فیصل آباد کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی ہےاور بچپن سے ہی فلموں میں بطور ہیرو کام کرنا چاہتا تھا، لیکن غریب گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو پائی۔

'غربت کے باعث تعلیم حاصل نہ کر سکا۔ ابھی جوانی آئی ہی تھی کہ والد وفات پا گئے اور گھر کی ذمہ داریاں اٹھانا پڑیں لیکن ہیرو بننے کا شوق دل سے نہیں گیا۔'

ان کا کہنا تھا کہ گھر کا چولہا جلانے کے لیے انہوں نے سبزی منڈی میں کمیشن پر آواز لگا کر سبزیاں فروخت کرنا شروع کر دیں جبکہ شوق کی تسکین کے لیے کام سے واپسی پر منفرد انداز میں نئے کپڑے پہن کر بازاروں اور گلیوں کے چکر لگانےلگا۔

واضح رہے کہ محمد سلیم کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ۔ جبکہ فیصل آباد کے تقریباً سبھی سٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز انہیں اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں