افغان جوڑوں کی رخصتی کے بیچ ”ڈیورنڈ لائن“حائل ہوگئی

08:57 AM, 24 Feb, 2017

پشاو:ایک ہفتہ پہلے بیا ہے گئے  2پاک افغان جوڑوں کی رخصتی کے بیچ ”ڈیورنڈ لائن“حائل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافات میں دو دلہنوں کی مہندی، نکاح اور دیگر رسومات ادا کر دی گئیں، صبح ان کی رخصتی ہونی تھی کہ اچانک رات کو خبر آئی کہ پاک افغان سرحد بند کر دی گئی ہے۔

جس کی وجہ سے ان کی رخصتی نہیں ہو پائی،یہ دونوں دلہنیں گذشتہ سات روز سے اس انتظار میں ہیں کہ کب پاک، افغان سرحد کھلے اور وہ اپنے پیا گھر روانہ ہو سکیں،پاک افغان سرحد کی بندش کا جہاں دیگر شعبوں پر اثر پڑا ہے وہاں ان دو دلہنوں کے ارمانوں پر بھی اوس پڑ چکی ہے۔
افغانستان سے آئی بارات کے ساتھ آنیوالے قاری رضوان اللہ افغانستان کی ایک مسجد کے امام ہیں،انہوں اپنے دو بھائیوں عابد اور انعام اللہ کی شادی پاکستان میں ان کے رشتہ داروں میں کی ہے، سرحد کی بندش سے دو روز پہلے وہ بارات لے کر پشاور آئے، تمام رسومات ادا کی گئیں اور بارات کو کھانا بھی دیا گیا۔
قاری رضوان نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو بتایا کہ دلہنیں گذشتہ سات روز سے اپنے روایتی لباس میں بیٹھی ہیں ۔

مزیدخبریں