’’ہاں میں گدھا ہوں اسی لئے یہ کام کرتا ہوں ‘‘بھارتی وزیر اعظم

08:41 AM, 24 Feb, 2017

نئی دہلی :بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ’’گدھے ‘‘ کے بھی پرستار نکلے ہیں اور اس کی’’محنت ‘‘ سے متاثر ہو نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدھے کے اخراجات کم اور کام زیادہ ہوتا ہے ، میں اس’ ’وفادار‘‘ اور’ ’محنتی‘‘ جانور سے ہمیشہ سبق حاصل کرتا ہوں۔ 

 ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی جانب سے کئے جانے والے طنزیہ جملے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گدھا کم اخراجات میں زیادہ کام کرتا ہے ،مالک گدھے سے جو بھی کام لینا چاہے ،گدھا چاہے بھوکا ،ہو یا تھکا ہوا ، اس کے اوپر مالک چینی لاد دے یا چونا ،خاموشی کے ساتھ ہر حالت اور مشکل میں مالک کے کہے ہوئے کام کو پورا کرتا ہے۔

میں بھی ہندوستان کے عوام کو اپنا مالک سمجھتا ہوں ،گدھے سے اس لئے متاثر ہو ں کہ وہ اپنے مالک کا وفادار ہوتا ہے ،میں بھی عوام کو اپنا مالک سمجھتا ہوں اور دن رات عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں گدھا قرار دیتے ہوئے ان کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ ’’ وہ گجرات کے گدھوں سے خوفزدہ ہیں‘‘۔

مزیدخبریں