مظفر گڑھ: کینال ایریا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

08:20 AM, 24 Feb, 2017

مظفر گڑھ: سکیورٹی ادارے کو آپریشن ردالفساد میں ایک اور اہم کامیابی ملی ہے۔ سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ میں کینال ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

فائرنگ میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانیوالے دیشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور یہ دہشت گردی کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

واضح رہے آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی اداروں کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں